• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاندار اداکارہ کی بدولت پرستاروں کے دلوں میں گھر کرنے والے اداکار احمد علی اکبر کی اداکاری کے سرحد پار بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔

احمد علی اکبر آج کل ڈرامہ سیریل پری زاد میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں اور اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے اداکاروں میں چھائے ہوئے ہیں۔

بھارتی اداکار وکرم کپاڈیہ نے احمد علی اکبر کی اداکاری کی صلاحیتوں پر اُن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پری زاد میں احمد علی اکبر نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انہوں نے ڈرامے میں احمد علی اکبر کے ساتھ اداکاری کرنے والی مشال خان کی کی بھی تعریف کی۔

وکرم کپاڈیہ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ مجھے فواد خان کے ساتھ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کرنے کا موقع ملا ہے ، مستقبل میں وہ پُرامید ہیں کہ احمد علی اکبر کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملے گا۔

خیال رہے کہ  احمد علی اکبر کو امریکا میں ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے دوران فلم ’لال کبوتر‘‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

تازہ ترین