• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر اسد قیصر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کا نوٹس مل گیا


الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسپیکر اسد قیصر کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر ضلعی الیکشن کمشنر صوابی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کو نوٹس جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر صوابی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں اسد قیصر کو 13 دسمبر کو ساڑھے 11 بجے طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں اسپیکر اسد قیصر سے کہا گیا ہے کہ آپ کی آڈیو زیر گردش ہے، جس میں آپ ووٹرز کو ترقیاتی منصوبے دینے کا وعدہ کررہے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصر، آپ اس آڈیو میں پارٹی امیدواروں کو کہہ رہے ہیں، جلد ہی ملٹی ملین منصوبوں کے ٹینڈر جاری ہورہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نوٹس میں کہا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اس معاملے میں وضاحت کے لیے ذاتی حیثیت میں ضلعی الیکشن کمشنر صوابی کے دفتر آئیں۔

تازہ ترین