• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی جوہری مذاکراتی عمل منطقی انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، یورپی اہلکار

برسلز (این این آئی) ایرانی جوہری مذاکراتی عمل منطقی انداز میں آگے بڑھ رہا ہےمیڈیا یورپی یونین کے ایک سینیئر اہلکار نے نام مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ ویانا میں ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیشرفت منطقی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں کئی اہم معاملات پر بات ہونا ابھی باقی ہے اور حتمی مرحلے تک ان پر بات چیت جاری رہ سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکراتی عمل منطقی انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی مذاکرات ایرانی وفد کی مستقبل سے وابستہ توقعات کو مثبت خیال کرتے ہیں۔ یورپی یونین کے اہلکار کے مطابق مذاکرات میں سات یا آٹھ نکات ایسے ہیں جو اس ڈیل کے حوالے سے نہایت اہم ہیں اور ابھی ان میں پیش رفت ضروری ہے۔

تازہ ترین