کراچی (جنگ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا خصوصی انٹرویو اتوار کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ سنسنی خیز انکشافات پر مشتمل اس انٹرویو میں پاکستان کی ملکی اور غیر ملکی موجود سیاسی صورتحال، ٹی ٹی پی سے مذاکرات، آئندہ انتخابات اور دیگر اہم اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ تلخ و شیریں گفتگو پر مشتمل رحمان ملک کا خصوصی انٹرویو رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔ میزبان سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی ہیں۔