• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں امریکا کو مطلع کیا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج کو ایران کے خلاف حملے کی تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو حکم دیا گیا ہے وہ آپریشنل سطح پر ایرانی چیلنج کے لیے تیاری ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر مزید دباؤ بڑھائے۔

اسرائیل کے سینئر دفاعی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گینٹز نے امریکی وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کو ایران پر حملے کی تاریخ سے آگاہ کیا ہے۔

تازہ ترین