گوجرانوالہ میں سات سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق واقعہ تھیڑی سانسی کے قریب ایک فیکٹری میں پیش آیا ہے۔
متاثرہ بچی والدین کے ساتھ فیکٹری کوارٹرز میں رہائش پذیر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حمزہ نامی ملزم بھی فیکٹری میں کام کرتا ہے، بچی واش روم گئی تو اس وقت ملزم نے زبردستی زیادتی کانشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔