• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتضیٰ وہاب کا کراچی کا مثبت تاثر اُجاگر کرنے کا عزم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ حکومت کے ترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کا ہمیشہ برا تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کی جو حالت تھی، اس کو تبدیل کردیا اور یہاں امن لایا گیا ہے۔

انہوں نے عزم کیا کہ کراچی کی مثبت چیزیں اُجاگر کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ اس شہر کا ہمیشہ برا تاثر دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ کرکٹ میچ کروانا ہو تو کراچی میزبان ہوتا ہے، اردو کانفرنس بھی شہر قائد ہی میں ہوتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہل پارک میں پیرا گلائیڈنگ شروع کریں گے جبکہ کراچی میں واٹر اسپورٹس شروع کرنے کا بھی ارادہ ہے۔

تازہ ترین