بہاولپور کے نجی کالج کی تقریب میں لڑکیوں کے لباس میں لڑکوں کے رقص کرنے پر سیل کیے گئے کالج کے پرنسپل نے کالج انتظامیہ کے خلاف مقدمہ واپس لینے اور کالج کو ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نجی کالج کے پرنسپل سمیت اسٹاف کے چالیس افراد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، قانون دانوں نے مقدمہ درج کرنے اور کالج کو سیل کرنے کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔
لڑکیوں کے لباس میں رقص کرنے والے طالب علموں کا کہنا ہے کہ تقریب نجی تھی۔
واضح رہے کہ بہاولپور کی تحصیل حاصل پورکے نجی کالج کی تقریب میں دو لڑکوں کی لڑکیوں کے بھیس میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔