• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ ثناء شیخ، نئی فلم میں اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ اپنی نئی آنے والی فلم میں سابق بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

اداکار وکی کوشل نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ساتھی اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ، سانیا ملہوترا اور ہدایتکار میگھنا گلزار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ہمارے لیے بہت خاص دن ہے کیونکہ ہم اپنے ڈائریکٹر میگھنا گلزار کی سالگرہ منا رہے ہیں‘۔


انہوں نے مزید لکھا کہ’اور اس کے علاوہ ہم اپنی نامور خواتین سانیا ملہوترا کو سِلو مانیک شا اور فاطمہ ثناء شیخ بحیثیت محترمہ اندرا گاندھی اپنی سام بہادر فیملی خیرمقدم کررہےہیں‘۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فلم ’سام بہادر ‘ ایک فیلڈ مارشل سام ہرمس جی فرامجی جمشید جی مانیکشا کی زندگی پر مبنی ہے جنہیں سام مانیکشا اور سام بہادر کے نام سے بھی جانا جاتا ہےاور فم کا یہ مرکزی کردار اداکار وکی کوشل ادا کریں گے۔

جبکہ اداکارہ سانیا ملہوترا سلو مانیک شا، فیلڈ مارشل سام بہادر کی اہلیہ، اور فاطمہ ثنا شیخ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔

تازہ ترین