ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی چیمپئن شپ آج سے ڈھاکا میں شروع ہورہی ہے، پاکستان کی پہلے روز جاپان سے مقابلہ کرے گی، پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئےاچھے نتائج کی امید ہے، کھلاڑی اس ایونٹ کے لئے سخت محنت کررہے ہیں، کیمپ میں خامیوں کو دور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔پاکستان کی پہلی سپر والی بال لیگ اگلے سال مئی میں ہوگی جس کے مقابلے سیالکوٹ اور اسلام آباد میں ہوں گے۔
لیگ میں چھ ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں جن کے نام ملک کے چھ شہروں پر رکھے جائیں گے، پاکستان والی بال فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا، ہر ٹیم میں تین سے چار غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے جن کا انتخاب فرنچائز مالکان فیڈریشن کی مشاورت سے کریں گے،کئی ایشیائی کھلاڑیوں نے پاکستان والی بال فیڈریشن سے را بطہ کیا ہے، یہ بات چیت ایشین والی بال چیمپئن شپ کے دوران کی گئی، غیر ملکی کھلاڑیوں کو لیگ میں حصہ لینے عوض دس ملین روپے کے اخراجات آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ پر لگ بھگ100ملین روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہلیگ کھیل کو فروغ دینے اور والی بال میں نوجوانوں میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کا باعث بنے گی۔ نیوزی لینڈ کے ایلسٹر رچرڈز پہلی گلیڈی ایٹرز ورچوئل ورلڈ اسکریبل کے پہلے ورچوئل ورلڈچیمپئن بن گئے، فائنل میں انہوں نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ ایلڈار کو شکست دی، اختتامی تقریب اتوار کو کراچی میں ہوئی۔ فاتح ایلسٹر رچرڈز کو ٹرافی کے ساتھ 3500 یورو کی انعامی رقم ملی۔
رنر اپ ڈیوڈ ایلڈار 1500 یورو کے حقدارٹھہرے، چیف آرگنائزر اور ویسپا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن طارق پرویز نے کہا کہ ٹورنامنٹ بہت کامیاب رہا۔ملیر مسلم اسپورٹس کا جنرل باڈی اجلاس کلب کے چیئرمین گل فرازاحمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کلب کے ماڈل آئین کی منظوری اور نئے آئین کے تحت کلب کے نئے صدر خازن اور کلب کے دیگر عہدے داران کا آئندہ دو سال کے لئے انتخاب کیا گیا، اس اجلاس میں متفقہ طور پر فرحت رحمان (صدر) ، ایم نسیم (سیکرٹری )،محمود بیگ (خازن) ، گل فراز احمد خان چیئرمین ،شمشاد انصاری وائس چیئرمین ، سید عامر علی نائب صدر ،ڈاکٹر آصف کپتان اور کوچ کے لئے سید آل حیدرکا انتخاب کیا گیا۔
صوبائی محکمہ کھیل، سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی بلاول بھٹو زرداری گرلز انٹر اسکولز کھو کھو چیمپئن شپ خواتین اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال میں منعقد کی گئی ۔ایونٹ میں کراچی کے معروف 12اسکولز نے شرکت کی ۔ ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائرکٹر ویمن اسپورٹس کمپلیکس میڈم ناہیدہ نے کیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں عائشہ پبلک اسکول نے کنٹری اسکول کو شکست دی، فائنل میں دی گریس فل گرامر اسکول نے دی کڈز اکیڈمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ،حفضہ سلیم چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی قرار دی گئیں جبکہ فیئر پلے ٹرافی دی کنٹری اسکول نے حاصل کی ۔
صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی چیمپئن شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی تھے جبکہ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی کے صدر راشد خاصخیلی اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی صدر ضلع شرقی اقبال ساند مہمان اعزازی تھے۔ تقریب کی صدارت سابق جوائنٹ سیکریٹری کے سی سی اے جمیل احمد نے کی۔ تقریب میں پاکستان کھو کھو فیڈریشن کے نوشاد احمد، شبیر احمد،عارف وحید خان، محوش فاروقی، شیخ محمد شکیل، نوید شمس قریشی، مریم بٹ، سندھ اولمپکس کے سکریٹری احمد علی راجپوت بھی موجود تھے۔
مہمان خصوصی صوبائی وزیر سعید غنی نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔ الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام کراچی میں اسپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر ہوگیا، فیسٹیول میں ویلز کالج ، نیکسر ، سیڈر اور الفا کالج کے بوائز نے شاندار کارکردگی سے میلہ لوٹ لیا حبیب گرلز، ڈی ایچ اے اور بحریہ کالج کی خواتین پلئرز نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہر کیا ایونٹ میں کراچی کے اسکول و کالجز کی 32 ٹیموں نے 11 مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میں پاک آرمی کے کرنل سید عدنان رضا ورلڈ ملٹری گالف فیڈریشن کے صدر کیپٹن انصر محمود اور ورلڈ سیلنگ فیڈریشن کے نائب صدر کیپٹن اے آر ارشد الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے ڈائریکٹرز سمیت کالج پرنسپل صائمہ رضا اور شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی فیسٹیول کے کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات دئیے گئے اس موقع پر کرنل سید عدنان رضا نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں بھرپور محنت اور لگن سے کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔