• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے وزیراعظم کے نوٹس سے گوادر کے مسائل حل ہونگے، ہدایت الرحمٰن


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما گوادر تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ امید ہے اب وزیر اعظم عمران خان کے نوٹس سے گوادر کے مسائل حل ہوں گے،وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے دھرنے کا نوٹس لیا ، وزیر اعلیٰ فوری طور پر گوادر پہنچے اور مظاہرین کے مطابات کے حوالے سے احکامات جاری کئے ، بذات خود مظاہرین سے مذاکرات کے لئے گوادر پہنچا 19 میں سے 16مطالبات فوری طور پر مانے گئے ہیں ،رہنما جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اب وقت کہنے کا نہیں کرنے کا ہے 19دسمبر کو کراچی بچاؤ مارچ اور خواتین کانفرنس منعقدکی جا رہی ہے ملک میں زبانی جمع خرچ کی سیاست ہورہی ہے،میزبان نے کہا کہ28 روز سے جاری ’گوادر کوحق دو ‘احتجاجی تحریک کے شرکاء کے 19مطالبات کا وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا رہنما گوادر تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وفاقی اور بلوچستان حکومت سے کوئی موٹر وے ، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں میں سے اپنا حصہ نہیں مانگ رہے ہیں ، ہم گوادر کو سنگ مرمر کا بنانئے جانے کی ڈیمانڈ بھی نہیں کر رہے ، اللہ نے ہمیں سمندرعطیہ کیا ہے۔

تازہ ترین