• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ اور اوستہ محمد میں کارروائی‘19مراکز کوجرمانہ

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کی ہدایات پر عوام کو معیاری اشیاء کی یقینی فراہمی کیلئے بی ایف اے کی کارروائیاں جاری ہیں اس ضمن میں بی ایف اے حکام نے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر اوستہ محمد ضلع جعفرآباد میں 11 جبکہ کوئٹہ میں 8 متفرق اشیاء خوردونوش کے مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے۔ زونل ڈائریکٹر بی ایف اے امداد علی کے مطابق اوستہ محمد میں 6 جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ خوردنی مصنوعات ، ممنوعہ چائنیز نمک اور غیر معیاری فوڈ کلرز برآمد ہوئے ، 3 ہوٹلوں میں صفائی کی ابتر صورتحال پائی گئی جبکہ 2 ملک شاپس سے حاصل کردہ دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ ثابت ہوئی جس پر مذکورہ مراکز کو جرمانہ کیا گیا۔کوئٹہ میں پرنس روڈ ، شاوکشاہ روڈ ،جناح روڈ و ملحقہ علاقے میں 6 مراکز پر جرمانے کئے گئے ، بی ایف اے حکام نے جرمانہ کئے گئے 4 ہوٹلوں و ایک فوڈ کارنر کی وجوہات پکوانوں میں غیر معیاری و ممنوعہ کوکنگ آئل ، مضر صحت چائنیز نمک اور ناقص فوڈ کلرز کا استعمال و صفائی کے نامناسب انتظامات بتائے ، دیگر جرمانہ کئے گئے مراکز میں ایک پیزا کارنر کے خلاف پروڈکشن ایریا سے زائد المیعادمصالحہ جات ، کسٹرڈ اور لیمن جوس برآمد ہونے پر ایکشن لیا گیا جبکہ ایک بیکری کو ایس او پیز کے خلاف اشیاء اسٹور کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔
تازہ ترین