• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کو انتشار سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر پر توجہ ضروری ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایشیا کو انتشار سے بچانے کیلئے مسئلہ کشمیر پر توجہ دینے کی ضروت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے باوجود برطانیہ کو پاکستان سے برآمدات 28 فیصد بڑھیں اور ملک میں رواں سال 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت میں مودی کی حکومت آنے پر مذاکرات کیلئے ہاتھ بڑھایا تھا، تاہم بھارت نے مذاکرات کی پیشکش پر اپنے دروازے بند کرنے کو ترجیح دی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بر وقت توجہ نہ دی گئی تو افغانستان میں بڑا انسانی بحران جنم لے سکتا ہے، اسلامی ملکوں کی تنظیم انسانی بحران پر قابو پانے میں افغان بھائیوں کی مدد کرسکتی ہے۔

تازہ ترین