• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمیز راجا کا کیٹیگری تبدیلی پر تبصرہ مناسب نہیں ہے، کامران اکمل

وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کا کھلاڑیوں کی کیٹیگری تبدیلی پر تبصرہ مناسب نہیں ہے۔

ایک بیان میں کامران اکمل نے کہا کہ کرکٹر کی حیثیت سے مجھے ابھی کھیلنا ہے، فٹ رہا اور پرفارمنس دی تو 10 سال بھی کھیل سکتا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 7 سال سے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کھیلنے کو کیٹیگری تبدیل کرنے کی وجہ بتانا مناسب نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے لیے اور اپنی لیگ کے لیے کھیل رہے ہیں، پرفارم کیا ہے تو فرنچائز نے کھلایا ہے، دوسروں کی طرح ان آؤٹ ہو کر نہیں کھیلا۔

کامران اکمل نے کہا کہ سینئر کھلاڑیوں نے محنت اور جذبے کی وجہ سے بڑی خدمات دی ہیں، ان کے ساتھ یہ برتاؤ اور چیئرمین کا تبصرہ مناسب نہیں ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ پیسوں کی اتنی اہمیت نہیں ہے، لیکن جو کیٹیگری دی گئی وہ میری بنتی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ کامران اکمل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے سلور کیٹیگری میں منتخب ہونے پر بطور احتجاج لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

تازہ ترین