پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور شاندار نصف سنچری اسکور کی۔
محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ایسے وقت میں شاندار نصف سنچری بنائی جب بابر اعظم اور فخر زمان جلد آؤٹ ہوگئے تھے اور میچ میں واپس آنے کے لیے ایک زبردست پارٹنر شپ کی ضرورت تھی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محمد رضوان 52 گیندوں پر 78 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
رضوان اور حیدر علی کے درمیان 63 گیندوں پر 105رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
محمد رضوان میچ کے 15 ویں اوور میں شاندار 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس طرح محمد رضوان کیرئیر کی 12 ویں نصف سنچری اسکور کرنے میں بھی کامیاب رہے۔