مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی مہندی کی تقریب میں مہرالنساء صفدر نے اپنی شادی کا جوڑا زیب تن کیا۔
مہرالنساء صفدر نے اپنی شادی میں ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کا تیار کردہ عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا۔
اب ایچ ایس وائی نے اس موقع پر مہرالنساء کی تازہ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ جنید صفدر کی مہندی میں مریم نواز کی بیٹی نے ان کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا ہے۔
مہرالنساء صفدر کی مہندی کی تقریب سے شوہر کے ہمراہ بھی تصویر سامنے آئی ہے جس کے بعد انہیں تقریب کا ’بہترین جوڑا‘ بھی قرار دے رہے ہیں۔
مہندی کی تقریب میں دلہن عائشہ سیف نے ڈیزائنر بنٹو کاظمی کا خوبصورت عروسی جوڑا زیب تن کیا، سُرخ عروسی جوڑے کے ساتھ انہوں نے ہلکی پھلکی جیولری کا بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب مریم نواز جو اپنے دلکش لباس اور جوتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہی رہتی ہیں ، بیٹے کی شادی پر بھی وہ خوب جلوے بکھیر رہی ہیں۔
جنید صفدر کی مہندی کی تقریب کے لیے انہوں نے بھارتی ڈیزائنر ابھینو مشرا کے تیار کردہ دلکش لباس کا انتخاب کیا۔
خیال رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے جُنید صفدر کی دعوت ولیمہ 17 دسمبر کو جاتی امرا میں ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کی دعوت ولیمہ میں کسی سیاسی جماعت کے رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا، ولیمےمیں صرف قریبی رشتہ دار اور فیملی احباب کو دعوت دی گئی ہے۔