• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کیلئے پارٹی امیدوار کون؟ خواجہ آصف، شاہد خاقان سے متفق

سابق وزیر خارجہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بات سے اتفاق کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ن لیگ کے وزیراعظم کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار سے متعلق بات حقائق کی روشنی میں کی ہے۔

سینئر ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ مریم نواز ہماری پارٹی کا مستقبل ہیں، پارٹی میں اُن کا مقام غیر متنازع ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس دور میں مریم نواز نے سیاست کا آغاز کیا ہے، اُس وقت پارٹی قائد نواز شریف مشکل میں تھے۔

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کے بیانات میں حالات کی عکاسی نظر آتی ہے، کوئی بھی بیٹی باپ پر گزرنے والے حالات پر رد عمل دے گی۔

انہوں نے کہا کہ جلاوطنی کوئی اپنی مرضی سے اختیار نہیں کرتا، اپنی سرزمین پر انصاف کی توقع نہ ہو تو جلاوطنی اختیار کرتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جب بیٹوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے تو کیا کیا جاسکتا ہے؟ وضع دار لوگ اور خاندان ایسی چیزوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔

تازہ ترین