• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران اشرافیہ اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی میں رکاوٹ، سراج الحق

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) میر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےحکمران اشرافیہ کبھی یہ نہیں چاہتی کہ اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی ہو اور عوام کے دیرینہ مسائل حل ہوں۔ پی ٹی آئی حکومت نے ساڑھے تین سال میں ادارے تباہ، معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔ سیاسی جماعتوں نے وقت بے وقت بلدیاتی اداروں کو مختلف تجربات کی بھینٹ چڑھایا، ڈکٹیٹروں نے انھیں اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا۔سول حکومتیں برائے نام بلدیاتی ادارے چاہتی ہیں، ہم چاہتے ہیں شفاف الیکشن کے ذریعے اور حکومتی مشینری کی مداخلت کے بغیر بلدیاتی نمائندوں کا انتخاب ہو۔ بلدیات کے الیکشن بروقت اور شیڈول کے مطابق ہونے چاہئیں اور انہیں ترقیاتی فنڈز بغیر کسی سیاسی تفریق کے جاری ہوں،خلفائے راشدین کے اصولوں کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہمارا مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں اور امیدواران سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ سراج الحق نے کہا ٹیکسز کے پہاڑ نے عام آدمی کی کمر توڑ دی، چھوٹا تاجر، کسان، مزدور سب پریشان ہیں اور حکمرانوں کو کوس رہے ہیں،ملک کو اللہ تعالیٰ نے تمام وسائل سے نوازاہے، مگر چند فیصد لوگ ان وسائل پرقابض ہیں، ملک کی بڑی آبادی کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں۔

تازہ ترین