• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کو کیس اپنے سیاسی مقاصد کیلئے نہیں استعمال کرنا چاہئے، حامد خان

کراچی(ٹی وی رپورٹ) جو حالات نظر آرہے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور خفیہ ایجنسیز حکومت اور دیگر اداروں پر حاوی ہیں،اب ملک میں ان معاملات پر کھل کر بات ہونے لگی ہے کہ دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کے فیصلے لئے جاتے ہیں یا اس کی کوشش کی جاتی ہے ،شوکت عزیز صدیقی کے کیس میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے، مریم نواز صاحبہ کو اس کیس کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے نہیں استعمال کرنا چاہئے ،ان خیالات کا اظہار سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے ایک انٹرویو میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے ججز بات نہیں کرتے یا خاموش رہتے ہیں ، دباؤ سے ڈرتے ہیں اور ان باتوں کو منظر عام پر نہیں آنے دیتے تاہم یہ اچھی بات ہے کھل کر بات ہونی چاہئے اور شفافیت ہونی چاہئے کیونکہ خفیہ رکھنے میں بہت سی برائیاں جنم لیتی ہیں ۔جن معاملات پر عدالت کا تقدس مجروح ہوتا ہو اور اس پر سوال اٹھتا ہو ان پر انکوائری ہونی چاہئے،اگر کوئی غلط الزام لگا رہا ہو تو یہ بات بھی عوام کے سامنے آجائے گی اور عدالت کی ساکھ بہتر ہوجائے گی۔

تازہ ترین