• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ ٹینس :عقیل ، احمد اور شہزادکوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عقیل خان، احمد چوہدری، شہزاد خان باآسانی کامیابی حاصل کرکے نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پی ٹی ایف اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں عقیل خان نے راجہ شاہد ، احمد چوہدری نے سید نوفل کلیم ، شہزاد خان نے کاشان الحق ، مدثر مرتضی نے مزمل مرتضی ، ہیرا عاشق نے برکت اللہ ، یاسر خان نے شہزاد اور عثمان رفیق نے عبدالحیدر کو شکست دی ۔ بوائز انڈر 18 پری کوارٹر فائنل میں مزمل مرتضی، عبدالحیدر، امان عتیق، حذیفہ عبدالرحمان، شعیب خان، سید نوفل کلیم جبکہ انڈر 14 میں شعیب خان، عاقب عمر، حمزہ بن ریحان نے اگلے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔
تازہ ترین