رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف کی دلکش تصویر شیئر کی جوکہ اُن کی مہندی کی تقریب کے دوران لی گئی تھی۔
حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’جنید صفدر کو چھوٹے بچے سے لے کر بڑا ہوکر دولہا بنے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’میری تمام تر نیک خواہشات جنید اور عائشہ کے لیے ہیں۔‘
حنا پرویز بٹ نے جنید صفدر اور عائشہ سیف کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی زندگی خوشیوں، محبتوں اور صحت سے بھرپور ہو، آمین۔‘
واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں کیا جائے گا۔