مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کی بارات پر خوب سجیں سنوریں اور جب ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کیفیوز ہوگئے۔
جنید صفدر کی بارات کی تقریب کی تصویریں رات گئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن پر صارفین کی جانب سے ملے جُلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہی تصویروں میں سے ایک تصویر مریم نواز کی فیملی فوٹو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنے دونوں بچوں اور چچا شہباز شریف کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر میں دولہے میاں جنید صفدر کے ہمراہ اُن کی والدہ مریم نواز، بہن مہرالنساء اور نانا شہباز شریف موجود ہیں۔
مہرالنساء نے اپنے اکلوتے بھائی کی زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ مریم نواز نے ہر تقریب کی طرح بارات میں بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرے۔
مریم نواز نے جنید صفدر کی بارات کے لیے ایک شاندار بوٹل گرین رنگ کے شرارے کا انتخاب کیا جس پر گولڈن رنگ کا کام تھا جبکہ اس لباس میں مریم نواز کا لُک روایتی لگا۔
مریم نواز کی فیملی فوٹو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کنفیوز ہوگئے ہیں جس کا اندازہ اُن کے تبصروں سے لگایا جاسکتا ہے۔
تصویر کے کمنٹ سیکشن میں زیادہ تر صارفین نے یہی سوال کیا کہ ’ان میں سے دلہن کون ہے؟‘
ایک صارف نے یہ بھی کہا کہ ’اداکارہ ایمن کی طرح جنید صفدر کی شادی بھی ختم ہی نہیں ہورہی ہے۔‘
ایک اور صارف نے کہا کہ ’شہباز شریف نے ماسک پہن کر ساری تصویر خراب کردی۔‘
واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصویریں اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کا ولیمہ 17 دسمبر کو لاہور میں کیا جائے گا۔