• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب نے فواد کے بیان کو بےحسی کی انتہا قرار دے دیا

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فوادچوہدری کے دواؤں کی قیمت میں اضافے سے متعلق بیان کو بے حسی کی انتہا قرار دے دیا۔

فواد چوہدری کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 100 فیصد مہنگائی کر کے 30 فیصد رعایت کا جھوٹ قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم مہنگائی سے مررہی ہے لیکن اس حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران صاحب استعفیٰ دیں گے تو عوام کو فرق ضرور محسوس ہوگا، عوام کو اس تباہی سے نجات مل جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ راشن رعایت پروگرام سے 2 کروڑ خاندان آٹا، دال اور گھی پر 30 فیصد رعایت حاصل کریں گے۔

تازہ ترین