• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2021، پنجاب اسمبلی میں پیش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس2021 پیش کر دیا گیا، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے آرڈیننس پیش کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے آرڈیننس کے حوالے سے متعلقہ قائمہ کمیٹی سے 2 ماہ میں رپورٹ طلب کرلی۔

اسمبلی اجلاس میں سانحہ سیالکوٹ کے مقتول سری لنکن فیکٹری منیجر کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔

لیگی رکن سمیع اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی کے اسباب کو نہ روکا گیا تو بھیانک نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر عدالتیں عوام لگائیں گے تو نظام انصاف ختم ہوجائے گا، سیالکوٹ سانحہ انتہائی افسوسناک ہے۔

دوران اجلاس اسموگ کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا۔ میاں نصیر احمد کا کہنا تھا کہ اسموگ پر قابو نہ پایا تو لاہور رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔

صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے مواصلات و تعمیرات سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

سعدیہ سہیل رانا کا کہنا تھا کہ پرانی اسمبلی حدود میں واقع مزار کی چھت خراب ہورہی ہے، جس پر اسپیکر نے مزار کی تزہین و آرائش کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں اشیائے ضرور یہ میں سٹے بازی کی روک تھام سمیت متعدد بل منظور کرلیے گئے، ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعرات دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تازہ ترین