• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا پرویز الہٰی کو فون، چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

جنرل قمر باجوہ نے دوران گفتگو مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ہے۔

ق لیگ کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد اور مکمل صحتیابی عطا فرمائیں۔

اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی پرویز الہٰی کو فون کرکے چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔

پرویز الہٰی نے اپنی اور چوہدری شجاعت کی جانب سے نواز شریف کو جنید صفدر کی شادی کی مبارک باد دی۔

تازہ ترین