• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی جانب سے عالمی جوہری ایجنسی کو کرج تنصیبات پر کیمروں کی تبدیلی کی اجازت

ایران نے اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کو کرج تنصیبات پر کیمروں کی تبدیلی کی اجازت دے دی۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری ادارے نے کہا ہے کہ کرج تنصیبات پر نگراں کیمروں کی تبدیلی کچھ روز میں کی جائے گی۔  

خبر ایجنسی نے بتایا کہ ایران کی کرج تنصیبات پر ایک حملے میں ٹیسا کمپلیکس کے کیمرے خراب ہوگئے تھے۔ ٹیسا کمپلیکس پر جون میں ہونے والے حملے کا الزام ایران نے اسرائیل پر عائد کیا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے ٹیسا کمپلیکس پر حملے کی نوعیت اور نقصان کی تفصیل نہیں بتائی تھی۔

تازہ ترین