• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیڈن پاکستان کرکٹ ٹیلنٹ سے متاثر،فیلڈنگ بہتر کرنیکا مشورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے پی سی بی کو تجویز دی ہے کہ کھلاڑیوں کو جتنا اعتماد دیں اتنا اچھا پرفارم کرتے ہیں، پاکستان ٹیم میں ایک دونہیں بلکہ کئی میچ ونرز ہیں ۔ وہ کبھی کبھار دباؤ میں آکر فیلڈنگ میں غلطیاں کرتے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ میں فیلڈرز سے غلطیاں ہوئیں،ا س شعبے میں مزید کام کیا جا سکتا ہے۔ میتھیو ہیڈن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی رپورٹ چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو بھجوا دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے فوکس سے متاثر ہوا ہوں۔ پاکستان کرکٹ میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس پر مزید کام کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ کھلاڑی مزید بہتر ہوکر اچھے یونٹ میں تبدیل ہوجائیں گے۔ رمیز راجا نے کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن اور ورنن فلینڈر سے فیڈ بیک مانگا تھا۔

تازہ ترین