• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادانہ اور شفاف انتخابات ہی مسئلہ کا واحد حل ہیں، ایاز صادق

لندن(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان ہائوس تبدیلی کے امکان کو رد کردیا۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اس وقت کوئی بھی حکومت لینے کے لئے تیار نہیں ہے، جو بھی اس وقت حکومت لے گا وہ موجودہ حکومت کی سواتین سال کی مس گورننس کا سارا ملبہ اپنے اوپر ڈال لے گا۔ آزادانہ اورشفاف انتخابات ہی مسئلہ کا واحد حل ہیں۔ ان خیالات کااظہارسردار ایاز صادق نے لندن میں نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں کوئی بھی حکومت نہیں لے گا، ہمارے پاس ایک ہی حل ہے جو صاف اورشفاف انتخابات ہیں۔ ایک سوال پر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میں 2022کو انتخابات کا سال نہیں کہتا تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ پاکستان کی مشکلات بڑھتی جا رہیں گی۔

تازہ ترین