• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ کے بعد دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے‘ شیخ رشید

راولپنڈی(ایجنسیاں)وزیر داخلہ شیخ احمد نے کہاہے کہ پاکستان کے لیے مسیحی قوم کی بیش بہا خدمات ہیں ، مسیحی محنت کش قوم ہے ، مسیحی بھائیوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں‘سیالکوٹ واقعہ سے ہمارے ملک کو بہت بڑی بدنامی ملی ہے ہم دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمسیحی برادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے واقعہ نے ہمیں دنیا میں شرمندہ کیا۔ دنیا 72 برس میں پہلی مرتبہ ہمیں انتہا پسند کی نظر سے دیکھ رہی ہے‘ انتہا پسندی نے ہمارے ملک کی بنیادیں ہلادی ہیں۔

تازہ ترین