اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سانحہ اے پی ایس کے شہیدوں کے یوم شہادت کےموقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ریاست کو معصوم انسانوں کے قاتلوں کومعاف کرنیکااختیارنہیں، نیشنل ایکشن پلان دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کا عہد تھا جس پر عمل نہیں ہوا ،جب تک محصوم شہیدوں کے قاتلوں، منصوبہ سازوں اور انکےسہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر عبرتناک سزا نہیں دی جاتی تب تک ریاست اور قوم محصوم شہیدوں کی مقروض رہے گی ،سانحہ اے پی ایس نہ صرف شہداء کے ورثاء بلکہ درد مند انسانوں کےجگر پر ایسا زخم ہے جس سےآج بھی خون ٹپک رہا ہے ، نیشنل ایکشن پلان دہشتگردوں کو نیست و نابود کرنے کا عہد تھا تاکہ ملک کو دہشتگردوں سے پاک کیا جائے، افسوس کہ قوم سے کئے ہوئے عہد پر من و عن عمل نہیں ہوا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دہشتگرد آج بھی ہمارے جوانوں کو قتل کر رہے ہیں۔