• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز میرے بنائے ہوئے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں، بھارتی ڈیزائنر

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ڈیزائنر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز ان کے بنائے ہوئے جوڑے میں انتہائی خوبصورت لگ رہی تھیں۔ اپنے بیٹے جنید صفدر کی شادی پر مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے زیادہ تر ملبوسات پاکستانی ڈیزائنرز کے بنائے پہنے۔ تاہم ایک جوڑا ایسا بھی تھا جو ایک انڈین ڈیزائنر نے تیار کیا۔ انڈین ڈیزائنر ابھینیو مشرا کی ویب سائٹ پر بتائی گئی قیمت کے مطابق ان کا نیلا لہنگا پاکستانی چار لاکھ روپے سے زیادہ قیمت کا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابھینو مشرا کا کہنا ہے کہ ’مریم نواز کی جانب سے ہمارے کام کو پسند کیا گیا اور ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی وہ ہم سے کام کروائیں گی۔‘اس کے علاوہ مریم نواز کا پیلے رنگ کا لہنگا پاکستانی ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے برانڈ ایلان سے تیار کروایا گیا۔

تازہ ترین