لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں گیس نہیں پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو رہی ہے،مہنگائی، بے روزگاری کے ستائے عوام نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری کے ستائے عوام نااہل حکمرانوں کو مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ حکمران ساڑھے تین سالوں میں اپنے لیے خود گڑھا کھودا۔ قوم کو جھوٹے وعدوں اور دعوؤں پر ٹرخایا گیا۔ وزیراعظم مسلسل مدینہ ریاست کا نام لے کر عوام کے جذبات سے کھیلتے رہے۔ حکمرانوں نے اب تک ایک قدم بھی ملک کو اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کے لیے نہیں اٹھایا۔ سودی اور سرمایہ دارانہ معیشت کے ہوتے ہوئے مدینہ کی ریاست کیسے بن سکتی ہے۔