• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر،تربت، پنجگور کےعوام کوریلیف دیں،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر میں 31دن سے ”گوادر کو حق دو تحریک“ دھرنا جاری ہے، عوام کے جائز مطالبات ہیں۔وفاقی، صوبائی حکومتوں، سول انتظا میہ بلاتاخیر عوام کے مطالبات تسلیم کریں اور گوادر، تربت، پنجگور کے عوام کو ریلیف دیں۔ بلوچستان حساس اور پورے ملک کے لیے بہت اہم صوبہ ہے۔ مکران ڈویژن کے عوام کے روزگار اور اشیائے ضروریات کا تمام تر دارومدار بارڈر ٹریڈ کے ساتھ، گوادر پسنی کے ساحلی علاقوں میں ماہی گیروں کا روزگار ٹرالر مافیا نے چھین لیا ہے جو سراسر غیر قانونی اور ظلم ہے ۔ گوادر، تربت اور اسلام آباد میں عوامی پروگراموں میں خطاب کرتے ہوئے انہوں دھرنا کو تمام جماعتوں اور عوام کے ہر طبقہ کی حمایت حاصل ہے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلدیات اور عام انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ محمد حسین محنتی، ممتاز سہتو، حضرت اللہ جھکڑو، عبدالحفیظ بجارانی، زبیر حفیظ شیخ اور سلطان لاشاری نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین