• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ ، طوفانی ہواؤں سے ہائی ٹینشن ٹاور گرنے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل

ٹھٹھہ(نامہ نگار) ٹھٹھہ کے قریب شدید طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں ہائی ٹینشن ٹاور گرنے کے باعث شہروں اور سینکڑوں دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ بجلی کی مکمل فراہمی آ ج  ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جھمپیر کے قریب کوہستانی علاقے میں شدید گرد آلود طوفانی ہواؤں کے باعث 132 کے وی کی ہائی ٹینشن لائن ٹاور نمبر 145 گر گیا جس کے نتیجے میں دو پہر دو بجے سے مکلی، جھمپیر گرڈ اسٹیشن سمیت چار گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ٹھٹھہ مکلی جنگشاہی غلام اللہ سمیت مختلف شہر اور سینکڑوں دیہات تاریکی میں ڈوب گئے بجلی کی فراہمی رات گئے تک بحال نہیں ہو سکی ہے حیسکو ترجمان محمد صادق نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ متاثرہ ٹاور کی مرمت کے لیے حیسکو ٹیم حیدرآباد سے روانہ کردی گئی ہے اور کوشش کی جائے گی کہ رات گئے تک متبادل ذرائع سے بجلی بحال کی جا سکے تاہم ٹاور کی مکمل مرمت کے بعد بجلی کی مکمل بحالی آج  ممکن ہو سکے گی۔
تازہ ترین