• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت داخلہ کے موبائل فون سروس بند کرنے کے بیان پر وزیر داخلہ شیخ رشید کی وضاحت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے موقع پر اسلام آباد میں تین دن موبائل فون سروس بند رکھنے کے  معاملے پر وزیر داخلہ شیخ رشید نے وضاحت کردی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزرائے خارجہ کانفرنس پر اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا تعین کل کیا جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ موبائل سروس بند کرنے سے متعلق مشاورت ابھی تک جاری ہے، مکمل مشاورت کے بعد موبائل سروس بندش کے اوقات اور ایام کا فیصلہ کل تک ہوگا۔

وزارت داخلہ نے پہلے 17 دسمبر تا 19 دسمبر موبائل فون سروس بند رکھنے کا بیان جاری کیا تھا۔

تازہ ترین