پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نئی تاریخ رقم کردی۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے ایک سال کے دوران 2 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں محمد رضوان سے قبل کسی کھلاڑی نے یہ اعزاز حاصل نہیں کیا تھا۔