کراچی،اسلام آباد( وقائع نگار، نمائندہ خصوصی ،این این آئی)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ اسکول میں طلبہ اور اساتذہ کا قتل عام کرنے والے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ قوم آج تک سانحہ آرمی پبلک اسکول کے عظیم سانحے کےدرد سے نہیں نکلی اور عوام معصوم روحوں سے انصاف کی منتظر ہے۔میری پارٹی اور خاندان دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف اپنی صدا بلند کرتا رہوں گا، دریں اثنا سید نیئر حسین بخاری اور سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہاہے کہ دہشت گردوں کے وعدے پر یقین نہیں،طالبان پاکستان دشمن عناصر حوالے کریں۔