اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کا ایک دو روز میں فیصلہ کر لیا جائیگا.
این سی اوسی نے ویکسی نیشن کے حوالے سے چھٹیوں میں تاخیر کی ،ہماری تجویز تھی کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں اور جنوری میں چھٹیاں ہونی چاہیں،اگر وزارت صحت اور این سی اوسی کہتی ہے کہ زیادہ تر تعلیمی ادرے کھلے رہیں تو انکا فیصلہ ہمارے سر آنکھوں پر۔
جمعرات کو انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی)کی جانب سے سرٹیفکیٹ کی ڈیجیٹل ویری فکیشن کا عمل شروع کرنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ ڈیجیٹل ویری فکیشن کی طرف قدم بڑھایا ہے.
عمران خان چاہتے ہیں کہ ڈیجیٹل سہولیات کی طرف بڑھا جائے،پہلے ویری فکیشن اور مساوی سرٹیفکیٹ کیلئے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا ،کیو آر کوڈ لگا کر ویری فکیشن کا سسٹم شروع کیا ہے جس سے سہولت میسر ہوگی ،آئی بی سی سی کو مبارک باددیتا ہوں.
ہماری حکومت کاعوام کے ساتھ وعدہ تھا کہ سہولت فراہم کریں گے یہ اسکی مثال ہے،میری اساتذہ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی میں نے کہا تھا کہ سکول کھولیں،یہ ایکٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے،کوشش تھی اس سال ہم چھٹیاں کم کریں،موسم بھی کافی سرد ہے۔