• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ اور حب میں کارروائی، 10 مراکز پر جرمانے

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کی ہدایت پر بی ایف اے انسپیکشن ٹیموں کی کوئٹہ شہر و مختلف اضلاع میں ناقص، ملاوٹی اور زائدالمعیاد اشیاء کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بی ایف اے حکام نے حب سٹی اور کوئٹہ شہر میں متفرق اشیاء خوردونوش کے مراکز کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 10 سے زائد مراکز پر جرمانے عائد کردئیے ۔ حب شہر میں 5 ہوٹلوں کے خلاف کھانوں میں کھلا و غیر معیاری کوکنگ آئل استعمال کرنے ، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور باسی کھانوں کی اسٹوریج جبکہ 1 جنرل اسٹور کے خلاف ایکسپائرڈ خوردنی اشیاء کی برآمدگی و ممنوعہ گٹکاپان پراگ فروخت کرنے پر کارروائی کی گئی ۔ علاوہ ازیں بی ایف اے کی 2 مختلف فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کوئٹہ شہر کے علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن ، اسپنی روڈ اور فیصل ٹاؤن میں موجود کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کرتے ہوئے 1 معروف اچار کی دکان کو ایس او پیز کے برخلاف اچار کی مکسنگ و اسٹوریج ، 1 میٹ شاپ کو گندگی و آلودہ کٹنگ اوزار اور دکان کے باہر گوشت لٹکانے ، 1 پیزا کارنر کو زائد المعیاد چوکر فلیکس کی موجودگی ، گندے کوکنگ ایریا و پروڈکشن میں چائنیز نمک کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا ، اس دوران 2 جنرل اسٹورز سے ایکسپائرڈ مصنوعات ( پیکٹ مصالحے وغیرہ ) اور چائنیز نمک و گٹکا پان پراگ پکڑا گیا جس پر دونوں مراکز کو جرمانہ کیا گیا ۔ مزید برآں مزکورہ علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مراکز سے برآمد ہونے والی مضر صحت ، ممنوعہ اور زائد المیعاد اشیاء قبضے میں لے کر موقع پر تلف کردی گئیں۔
تازہ ترین