• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور(وقائع نگار) پشا ور شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حکام کیلئے درد سر بننے سمیت آئے روز ٹریفک جام سے شہری بھی عاجز ہو آگئے ہیں تاہم ٹریفک حکام شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں نا کامی سے دو چار دکھائی دینے لگے شہر کی سڑکوں پر آئے روز بھاری ٹریفک سے گھنٹوں میں سفر طے ہونے سے شہری شدید اذیت سے دو چار ہیں دوسری جانب شہر کی مختلف شاہراہوں پر کیٹ آئیز لائن لگانے سے مزید ٹریفک کی رونی متاثر ہونے لگی اور آئے روز یونیورسٹی روڈ اور بورڈ ر بازار میں گاڑیوں کی بھاری ٹریفک سے ٹریفک جام رہتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین