• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال ختم ہونے سے پہلے 5 کلو وزن کم کریں

اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ نئے سال کی آمد سے قبل صحت مندانہ طریقے سے 5 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیں۔

نئے سال کے آنے میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، اس دوران آرام سے نیوٹریشنسٹس کی جانب سے تجویز کیے گئے ڈائٹ پلان کا استعمال کرتے ہوئے باآسانی 5 کلو وزن کم کیا جا سکتا ہے جو کہ نہایت آسان طریقہ ہے۔

ماہر غذائیت ڈاکٹر عائشہ ناصر کے مطابق اگر مندرجہ ذیل بتائے گئے ڈائٹ پلان پر باقاعدگی سے عمل کر لیا جائے تو نئے سال کے آغاز پر آپ من پسند کپڑے پہننے کے قابل ہو جائیں گے۔

ڈائیٹ پلان

رات سونے سے قبل ایک چٹکی اجوائن، ایک چٹکی سونف اور ایک انچ دار چینی کا ٹکرا ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں، صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں۔

اس کے بعد 8 سے 9 بجے ناشتہ کر لیں، ناشتے میں  نیم گرم دودھ کا ایک گلاس اور 7 بادام (دو اخروٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے) کا استعمال کر لیں۔

اگر دودھ پینا پسند نہیں تو براؤن بریڈ کے ایک سلائس کے ساتھ ایک انڈے کا آملیٹ بھی لیا جا سکتا ہے۔

اب 11 بجے کے قریب ایک کینو، مالٹا یا موسمی کھا لیں۔

دوپہر میں  کھانے کے لیے کچی سبزیوں کا سلاد ( چنوں اور مٹر سے پرہیز کریں)، آدھی روٹی ( چپاتی، 40 گرام کی روٹی ) کسی بھی سبزی یا سالن کے ساتھ کھائی جا سکتی ہے، ( دال اور آلو منع ہیں)۔

روٹی کا استعمال نہ کرنے والے افراد سلاد اور صرف دال کھا سکتے ہیں، اس ڈائٹ پلان میں چاول بالکل منع ہیں۔

شام کے وقت کسی بھی قہوے کا استعمال کیا جا سکتا ہے یا ایک انچ ادرک کا ٹکرا ابال کر اس قہوے میں ایک چمچ شہد شامل کر کے پی لیں۔

اب رات کے کھانے مرغی کے گوشت سے بنے ہوئے دو کباب کھا لیں، کباب صرف ناریل کے تیل میں ہی فرائی کریں۔

رات سونے سے قبل دو چمچ اسپغول کے چمچ دو گلاس نیم گرم پانی میں شامل کر کے پی لیں۔

اس ڈائٹ پلان کے دوران دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی کا استعمال لازمی کریں۔

تازہ ترین