• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں بیٹی اور بیٹے کی آمد جَلد متوقع

پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہاں بیٹا اور بیٹی کی آمد جلد متوقع ہے۔

اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے جڑواں بچوں کی آمد کی خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی تھی۔

اب ایک انسٹا ویڈیو کے ذریعے رونالڈو کی جانب سے اپنے گھر آنے والے ننھے مہمانوں  کی جنس سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔


کرسٹیانورونالڈو کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کی گرل فرینڈ جارجیناگیو ایک دو تین گنتی کہتی ہیں اور اُن کے بچے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہاتھوں میں لیے ہوئے غباروں کو پھوڑ دیتے ہیں۔

اِن غباروں سے باہر آنے والے رنگوں کے مطابق اس بار کرسٹیانو رونالڈو اور جارجیناگیو کے ہاں جڑواں بچے بیٹے اور بیٹی کی پیدائش ہوگی۔

کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’جہاں سے نئی زندگی شروع ہوتی ہے اور محبت کبھی ختم نہیں ہوتی۔‘

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور اُن کی گرل فرینڈ جارجیناگیو 2017 سے تعلق میں ہیں اور اس جوڑی کے 4 بچے ہیں۔

تازہ ترین