ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر عملدرآمد کیلئے جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (JCPOA ) کا اجلاس آج ویانا میں منعقد ہورہا ہے۔ اس اجلاس میں چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ، ایران اور یورپین یونین کے نمائندے شریک ہوں گے۔
اجلاس کی صدارت یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کی جانب سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیاسی ڈائریکٹر اور سروس کے ڈپٹی سیکٹری جنرل اینرک مورا کریں گے۔
آج کے اجلاس میں شرکاء امریکا کی ممکنہ واپسی کے امکانات اور تمام فریقین کی طرف سے معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت جاری رکھیں گے۔