تاشقند میں کامن ویلتھ ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے سلور میڈل جیت لیا۔
نوح دستگیر بٹ نے 109 پلس ویٹ کیٹیگری میں 390 کلو گرام کا وزن اٹھاکر دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔
ان مقابلوں میں نیوزی لینڈ کے ویٹ لفٹر نے پہلی اور بھارتی کھلاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں کامیابی کے ساتھ ہی نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔