• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سیالکوٹ، 62 ملزمان عدم ثبوت کی بنا پر ڈسٹرکٹ جیل سے رہا

اگوکی (نامہ نگار ) سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکا کے منیجر پر یا انتھا کمارکے قتل میں ملوث عدم ثبوت کی بنا پر62فیکٹری ورکر ملزمان کو ڈسڑکٹ جیل سے رہا کردیا گیا ،انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے مزید 33ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ،واقعہ میں ملوث 182ملزمان کو تھانہ اگوکی پولیس نے گرفتار کیا تھا دیگر ملزمان میں سے کسی کو ضمانت پر رہائی نہیں ملی، ڈی پی او سیالکوٹ عمر سعید ملک نے بتایا ہے کہ قصور وار کسی ملزم سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی۔ادھر انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے ہلاک اور اسکی نعش کو آگ لگا کر مسخ کر نے کے الزام میں گرفتار فیکٹری ورکروں میں سے مزید 33ملزمان کا چار روز کے لیے جسمانی ریمانڈ دے دیا ہے اس سے قبل ملزمان کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں خاتون جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

تازہ ترین