پشاور میں نیبرہُڈ کونسل 33 اور 34 میں میئر کے بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگائے جانے کا الزام سن کر پیپلز پارٹی اور اے این پی کے کارکنوں نے تحصیل گورگھٹری کے پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
امن و امان کی صورتِحال کے خدشے کے پیشِ نظر پولیس پہنچ گئی۔
صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللّٰہ نے تحصیل گور گھٹری پہنچ کر پریزائیڈنگ آفیسر اور ان کےشوہر کو گرفتار کروادیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بیلٹ پیپر خراب نہیں ہوا، اب تمام الیکشن مواد نئے عملے کے حوالے کیا جائے گا۔
رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے دعویٰ کیا کہ این سی 32 کے پولنگ اسٹیشن سے مہر لگے بیلٹ پیپرز ملے ہیں۔
رہنما پیپلزپارٹی ارباب عالمگیرخان نے الزام لگایا کہ 3 سے 4 پولنگ اسٹیشنز پر بیلٹ پیپرز پرٹھپےلگا ئے جارہے تھے۔