• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: بم دھماکا، تربت میں فائرنگ، ایک سکیورٹی اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

کوئٹہ (نمائندہ جنگ)شارع اقبال قندھاری بازار ،موٹرسائیکل میں بم دھماکا ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین ٗ تین بچوں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے دھماکے سے قریبی عمارتوں ٗ دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے چا رگاڑیاں اور تین موٹرسائیکلیں کو شدید نقصان پہنچا دھماکے کے باعث بازار میں بھگڈر مچ گئی پولیس اور ایف سی نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹرز اور عملے کو طلب کر لیا گیا ۔جبکہ تربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشگردوں کے حملے اور پارک کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر کے ہفتے کی شام کوشارع اقبال قندھاری بازار مسجد روڈ کراس کے قریب کھڑی دو گاڑیوں کے درمیان میں کھڑی کر دی تھی موٹرسائیکل میں نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص سید ندا محمد ولد سید حاجی محمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خریداری کیلئے آنے والے دو خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ دریں اثناءتربت میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشگردوں کے حملے اور پارک کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق تربت میں واقع پارک ہوٹل کے قریب قائم ایف سی کے ناکہ پر گزشتہ شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ۔

تازہ ترین