کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ 65 فیصد گیس فراہم کرتا ہے اور یہیں گیس نہیں ہے، سندھ حکومت کی 14 سالہ ناقص کارکردگی کے ذمے دار آصف زرداری ہیں، سندھ کے وسائل اور اٹھارویں ترمیم کو صحیح طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں 14 سال سے آصف زرداری کی حکومت ہے۔ انہیں حساب دینا ہوگا، وہ جوابدہ ہیں، آصف زرداری نے سندھ کے عوام کی ترقی کے لیے کیا کیا؟۔