• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر پرویز خٹک کی الیکشن میں مداخلت کا نوٹس لیا جائے

پشاور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ تحصیل نوشہرہ میں پاکستان مسلم لیگ جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کی طرف سے وفاقی وزیر پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک کے مقابلہ میں حکمران جماعت کے صوبائی اسمبلی کے ممبر لیاقت خٹک کے صاحبزادے احد خٹک کی حمایت اور تحصیل نوشہرہ کے عوام کی طرف سے 19دسمبر کو بلے کی بجائے تیر کے انتخابی نشان پر ٹھپہ لگانے کا عہد کرنے سے وفاقی وزیر پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک کی شکست اور احد خٹک کی کامیابی یقینی ہو گئی ہے۔ انشا اللہ19دسمبر کا سورج اسحاق خٹک کی شکست اور احد خٹک کی کامیابی کی نوید لیکر ابھرے گا۔ اختیار ولی خان کی طرف سے وفاقی وزیر پرویز خٹک کی طرف سے اپنے بیٹے اسحاق خٹک کو شکست سے بچانے کے لئے بلدیاتی ایلکشن میں مداخلت سرکاری وسائل استعمال کرنے اور انتظامیہ پر دبائو ڈالنے کے خلاف دوسری بار الیکشن کمشنر کو درخواست دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کی طرف سے الیکشن قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کا نوٹس لیا جائے اور وفاقی وزیر پرویز خٹک کے خلاف کارروئی کی جائے اور پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کر کے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
تازہ ترین