• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس ذخائر 9 فیصد سالانہ کم ہو رہے ہیں: حماد اظہر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہمارے گیس کے قدرتی ذخائر 9 فیصد سالانہ کے حساب سے کم ہو رہے ہیں۔

لاہور سے جاری کیئے گئے بیان میں وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کی ڈیمانڈ ہر روز بڑھ رہی ہے، ماضی میں سیاسی بنیادوں پر گیس کنکشن دیے جاتے رہے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ توانائی کی طلب اور رسد میں توازن لانے کے لیے متبادل ذرائع کی طرف جانا پڑے گا، گیس کا بے دریغ استعمال نہ روکا گیا تو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں دنیا کا سب سے بڑا ڈومیسٹک گیس پائپ لائن نیٹ ورک ہے، سردیوں میں گیس کا گھریلو استعمال 5 گنا بڑھ جاتا ہے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سردیوں میں گیس کی قلت کا ایل این جی کی درآمد سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

تازہ ترین